سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم  بھی کورونا کا شکار بن گئے

Wasim Akram tests positive for Covid-19
کیپشن: Wasim Akram
سورس: google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ، کراچی کنگز کے ڈائرکٹراور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی کورونا وائرس کی زد میں آ گئے۔ مایہ ناز آل راؤنڈ کرکٹر نے اپنے مداحوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق لیفٹ آرم باؤلر اومان میں ہونے والی لیجنڈز لیگ کا حصہ تھے۔لیگ سے واپسی پر ان کا کورونا پازیٹو آگیا، انہوں نے  خود کو قرینطینہ کرلیا ہے، دوسری طرف جب فرنچائز کے ترجمان سے اس بارے میں جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

یادرہے اس ے سے پہلے پشاور زلمے نے ایک مختصر بیان میں انکشاف کیا تھا کہ سابق وکٹ کیپرکامران اکمل اور باؤلر ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔  واضح رہے کہ  کراچی میں 27 جنوری کو پی ایس ایل کے ساتویں سیزن کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔