سٹی 42: پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کیلئے ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 5 مارچ تک آن لائن داخلہ بھیجواسکیں گے، ڈبل فیس کے ساتھ 16 مارچ تک آن لائن داخلے وصول کیے جائیں گے جبکہ تین گناہ فیس کے ساتھ 30 مارچ داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ مقرر کردی گئی۔
30 مارچ کے بعد کسی طالبعلم کا داخلہ وصول نہیں کیا جائے گا، پی بی سی سی نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔