(سید شہباز علی)سینٹر فیصل جاوید پاک بنگلہ دیش میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچے، ریڈیو پر کمنٹری کی اور قومی ٹیم میں سینئرز کی شمولیت کے بعد سرفراز کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دے دیا۔
سینٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تسلسل کے ساتھ ہورہی ہے، ٹیسٹ کرکٹ کے بعد تمام کرکٹ کے دروازے مکمل طور پر کھل گئے ہیں۔ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد سرفراز کو بھی واپس لینا چاہیے اس سے بابراعظم پر دباؤ کم ہوگا۔
فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے مکمل پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا، اب پاکستان کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔
سینٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاحت کیلئے نمبر ون ملک ہے، کرکٹ کی بحالی سے ملک سیاحتی توجہ کا مرکز بنا، ٹیموں کی آمد سے سیاحت میں اضافہ ہوگا۔