حکومت  کا صوبے کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنروں کو با اختیار بنانے کا فیصلہ

حکومت  کا صوبے کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنروں کو با اختیار بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: حکومت پنجاب نے صوبے کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنروں کو مزید با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز اور تمام ڈی سیزکو مزید بااختیاربنانے پر ورکنگ شروع کر دی ہے اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی کوتجاویز اور پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف سیکرٹری نے اس حوالے سے تمام محکموں کے سیکرٹریوں سے بھی تجاویز مانگ لی ہیں۔ کہا جا رہا ہےکہ چیف سیکرٹری اور محکموں کے سیکرٹریوں کے انتظامی نوعیت کے اختیار ڈویژنل کمشنرز اور اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو منتقل کئے جا رہے ہیں۔

ذرائع کےمطابق گریڈ 17 اور18 تک کے تمام محکموں کے تمام افسران اور ملازمین کے تبادلوں کا اختیار محکموں کے صوبائی سیکرٹریوں سے لیکر ڈویژنل کمشنرز کو دیئے جائیں اورگریڈایک سے16 تک کےتمام محکموں کےتمام ملازمین کےتقررو تبادلےکا اختیارضلع کے ڈی سی کو دیا جائے۔

 حکومت نے اس سے قبل محکمہ بہبود آبادی کے اس نوعیت کے اختیات ڈویژنل کمشنرز اور ضلع کے ڈی سی کو پہلے ہی دیئےجاچکےہیں اوراب دیگرمحکموں کے سیکرٹریوں کے یہ بھی اختیارات ڈویژنل کمشنر اور ضلع کے ڈی سی کو دیئے جا رہے ہیں اور اس تجویز پر ورکنگ تیزی سے شروع کر دی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer