سانحہ ساہیوال، گولیاں مارنے کا حکم کس نے دیا؟ نام سامنے آگیا

سانحہ ساہیوال، گولیاں مارنے کا حکم کس نے دیا؟ نام سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ساہیوال میں نہتے خاندان پر گولیاں برسانے کا حکم کس نے دیا ؟ سٹی 42 نے اہم ترین سوال کے جواب کا کھوج لگا لیا.

ذرائع  کے مطابق  ساہیوال میں ذیشان اور خلیل کی گاڑی پر فائرنگ کا حکم ایس ایس پی جواد قمر نے دیا،سی ٹی ڈی اہلکار ذیشان کو زندہ پکڑنا ہی نہیں  چاہتے تھے۔  ایس ایس پی جواد قمر واقعہ کے 45منٹ بعد جائے وقوعہ پرپہنچے۔ایس ایس پی جواد قمر جائے وقوعہ پرپہنچنےکےبعدکار سے سامان نکالتے رہے۔

جواد قمر کی موقع پر پہنچ کر سامان نکالنے کی موبائل فوٹیج سے بھی تصدیق ہوئی ہے، جواد قمر کے احکامات پر ہی لاشوں کو پولیس کی گاڑی میں رکھتے دیکھا گیا، جواد قمر نےلاشوں کو ہسپتال کی بجائے پولیس لائنز بھجوانے کاحکم دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 6 گھنٹے بعد پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، حکومت نےایس ایس پی سی ٹی ڈی کی شمولیت کا معاملہ ہی گول کر ڈالا اور  پولیس افسران پیٹی بھائی کو بچانے کے لیے متحرک ہوگئے۔

دوسری جانب جے آئی ٹی نے آپریشن میں استعمال پولیس کی گاڑی،اسلحہ،خول کوفرانزک کیلئے بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ،جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ پولیس کی گاڑی پرلگنےوالے فائر کیلئے کونسااسلحہ استعمال ہوا،تعین کیاجائیگا، جےآئی ٹی نے13عینی شاہدین،7سی ٹی ڈی اہلکاروں کےبیانات قلمبندکرلیے ہیں۔

مزید تفصیل جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

Sughra Afzal

Content Writer