شاہد سپرا: لیسکو (لاہور الیکڑک سپلائی کمپنی)کا پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ملک ندیم بارا کے بھائی کے پلازے پر چھاپا، جہانگیر پلازہ میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی ۔ لیسکو نے سابق ایم پی اے ملک ندیم بارا اور جہانگیر بارا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں دیدیں ۔
ایس ڈی او رانا ٹاؤن سب ڈویژن عبدالتواب کا کہنا ہے کہ جہانگیر پلازہ میں ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کی گئی،ڈائریکٹ سپلائی سے فلیٹس، بیکری اور ریسٹورنٹ میں بجلی چوری کی گئی،جہانگیر پلازہ کے ذمہ 15 لاکھ روپے کا بل واجب الادا ہے۔
ایس ڈی او رانا ٹاؤن سب ڈویژن نے مزید بتایا کہ اایس ای سینٹرل سرکل جمشید زمان کی ہدایت پر آپریشن کیا گیا ، پلازے کےمالکان نے بجلی بلوں کی ادائیگی کی بجائے بجلی چوری کر لی ۔