ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ کا 34 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز  کو خراج تحسین

 وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ کا 34 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز  کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز  کو خراج تحسین۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے متعدد کارروائیوں میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے 26 اور بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، دہشتگرد تنظیموں کے خلاف پاک افواج مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہے، اور انشااللہ انکو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے.  عزم استحکام کے ویژن کے تحت ملک سے جلد دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پر عزم ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ 34 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔