سٹی 42 : آج سے برطانیہ آنے والے مسافروں کو ای ویزا (eVisa) جاری کیا جائے گا۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ایکس پر۔ اعلان کر دیا۔جین میریٹ نے اپنے ایکس پیغام میں ویڈیو بھی جاری کر دی
جین میریٹ، پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ہیں انہوں نے بتایا کہ آج سے برطانیہ آنے والے مسافروں کو ای ویزا (eVisa) جاری کیا جائے گا
درخواست کے دوران آپ اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔بس اپنا UK Visas and Immigration اکاؤنٹ بنائیں
معمول کے مطابق درخواست جمع کروائیں۔۔ہم آپ کو ای ویزا ای میل کے ذریعے بھیج دیں گے
خوشگوار سفر کی تمنائیں!
