ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا قومی خزانے کو کھربوں روپے کا ٹیکہ؛ رپورٹ جاری  

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا قومی خزانے کو کھربوں روپے کا ٹیکہ؛ رپورٹ جاری  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نیپرا نےبجلی تقسیم کارکمپنیوں کی کارکردگی جائزہ رپورٹ 2024-25جاری کردی

رپورٹ  کے مطابق  ایک سال میں بجلی تقسیم کارکمپنیوں کاقومی خزانےکو مجموعی طورپر472 ارب کا نقصان ہوا۔ بجلی کمپنیوں کے یہ نقصانات ترسیل اورتقسیم سمیت کم ریکوی کی مد میں ہوئے، بجلی کمپنیوں کی ترسیل اورتقسیم کی مد میں ایک سال میں265 ارب کا نقصان ہوا،بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی کم ریکوری کی مد میں207ارب روپےکانقصان ہوا،

نیپرا رپورٹ  میں کہا گیا کہ ڈسکوزبجلی کےترسیل اورتقسیم کےنقصانات کاہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں،ترسیل اورتقسیم کےنقصانات پاورسیکٹر کے لیےایک مستقل چیلنج ہے،نیپراکابجلی کمپنیوں کے ترسیل اور تقسیم کے نقصانات پراظہار تشویش  ہے ۔ بجلی بلوں کی کم ریکوری پربھی تشویش ہے۔بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات سےسرکلرڈیٹ میں اضافہ ہوتا ہے۔