ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہلیہ سے کہا ہے دوسری شادی کرلیتا ہوں تمہارا ہاتھ بٹ جائے گا، عبدالرزاق

اہلیہ سے کہا ہے دوسری شادی کرلیتا ہوں تمہارا ہاتھ بٹ جائے گا، عبدالرزاق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ اہلیہ سے کہا ہے کہ میں دوسری شادی کرلیتا ہوں تم اتنا کام کرتی ہو وہ آکر تمہارا ہاتھ بانٹ لے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق کرکٹر عبدالرزاق نے اہلیہ عائشہ رزاق کے ساتھ شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب اہلیہ سے دوسری شادی کا کہتا ہوں تو جواب میری بیٹی کی طرف سے آجاتا ہے۔

عائشہ رزاق نے کہا کہ بیٹی کا تو بس والد کو دیکھنا ہی کافی ہوتا ہے، بیٹا تھوڑا معصوم ہے لیکن وہ یہ برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی والد کی لاڈلی ہے اور وہ ان کی کسی بات کو منع نہیں کرتے، اس نے بس جو کہہ دیا وہی ہونا ہے۔