سٹی42: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیمپئینز ٹرافی میں انڈیا سے میچ ہارنے کے بعد پبلک میں غصہ سے فائدہ اٹھانے کے لئے پی ٹی آئی کی قیادت نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی پر حملے شروع کر دیئے۔
اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ ملاقات کے بعد پہلے ان کے وکیل فیصل چوہدری ، اس کے بعد ان کی بہن علیمہ خان، پھر وکیل اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے میڈیا کے لئے بیانات دیئے جن میں پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا، وجہ یہ بتائی گئی کہ محسن نقوی کبھی کرکٹ نہیں کھیلے، اتفاق کی بات ہے کہ محسن نقوی سے استعفا مانگنے والے خود بھی کرکٹ کبھی نہیں کھیلے۔
صورتحال
پاکستان کی میزبانی میں کرکٹ کی دنیا کا سب سے پروقار میگا ایونٹ چیمپئینز ٹرافی 2025 پاکستام میں کامیابی اور خوش اسلوبی سے آگے برھ رہا ہے۔ پاکستان کے اندر تینوں وینیوز پر میچ ہو چکے ہیں جن میں سے آج راولپنڈی سٹیڈیم میں ہونے والا میچ ناگہانی بارش کے سبب ابنڈن ہو گیا۔ دنیا مین کرکٹ کی پاکستان میں تزک و احتشام اور ططمراق کے ساتھ واپسی کی تعریفیں کی جا رہی ہیں اور اس عظیم کامیابی کا سہرا پاکستان کرکت بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی کے سر باندھا جا رہا ہے، محسن نقوی نے نہ صرف پاکستان کے اندر چیمپئینز ٹرافی کی ضروریات کے مطابق تین سٹیڈیمز کی تعمیر نو کی، اور کئی ٹیموں اور آفیشلز کے بیک وقت قیام کے لئے لاجسٹکس کا شایانِ شان اہتمام کیا بلکہ چیمپئینز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے خلاف روایتی دشمن کی پیچیدہ سازشوں کا منہ توڑ جواب بھی دیا۔ اب چیمپئینز ٹرافی کے ایک تہائی میچ ہو چکے ہیں اور دنیا میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہو سکنے کا تاثر مکمل طور پر ہوا میں تحلیل ہو چکا ہے۔
بانی کی کوتاہ بینی؟
پی ٹی آئی کے بانی اور سابق کرکٹر عمران خان سے اڈیالہ جیل مین ملاقات کر کے آنےوالوں کے مطابق بانی نے پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کے کامیابی سے انعقاد کے تاریخی کارنامہ کے متعلق ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ انہوں نے صرف محسن نقوی پر تنقید کی کیونکہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میچ ہاری ہے۔
فواد چوہدری کے بھائی اور بانی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل میں بانی سے بقول خود دس منٹ کی مختصر ملاقات کی اور باہر آ کر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بانی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا استعفی مانگا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ پاکستان کی کرکٹ محسن نقوی کی وجہ سے تباہ ہوئی ہے۔ میرٹ ختم ہو گیا ہے،جسکی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے نمبرز پر نہیں آئی ۔
فیصل چوہدری کے ذریعہ بانی کی دیگر باتیں
بانی پی ٹی آئی نے کہا شیر افضل مروت کو کافی دفعہ وارننگز دی گئیں لیکن انھوں نے اپنا طرز عمل ٹھیک نہیں کیا
شیر افضل مروت کو اسی کے مطابق ڈیل کیا جائے گا اور ظاہر ہے پھر انکو پارٹی سے پہلے ہی نکال دیا گیا ہے
بانی پی ٹی آئی سے صحت کے حوالے سے ایکس پر کی گئی پوسٹس سے انکار کیا ہے،کہ ایسی کوئی بات نہیں تھی
اتنا انتظار کرنے کے باوجود اب بھی وکالت دستخط کرکے نہیں دیئے گئے
وکالت نامے 7دن سے دیئے ہوئے ہیں،سمجھ نہیں آتی یہ وکالت نامے کیوں نہیں دیتے،انکی وجہ سے پٹیشنز پینڈنگ پڑی ہوئی ہیں
وکالت ناموں پر کہا گیا ہے کہ رجسٹرار جوڈیشل ابھی آئیں گے تو وہ دستخط کریں گے
فیصل چوہدری نے مزید بتایا، اڈیالہ جیل میں بانی اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں بشری بی بی سے ان کی بیٹی مہر النساء احمد نے بھی ملاقات کی
ملاقاتیں مکمل کرانے اور قانونی امور کی انجام دہی کے بعد فیصل چوہدری اور علی بخاری جیل سے شام گئے روانہ ہو گئے۔
بانی غصے میں ہیں، محسن نقوی کا استعفا مانگا ہے: علیمہ خان
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی اڈیالہ جیل سے باہر نکلتے ہی اپنی توپ کا رخ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی کی طرف کر دیا اور کہا کہ بانی نے جیل میں پاکستان کا میچ دیکھا، "پاکستان کے میچ ہارنے کی وجہ سے سارا غصہ کرکٹ پر اتارا".
علیمہ خان نےتصدیق کی کہ بانی کے پاس جیل مین ٹی وی موجود ہے اور انہوں نے جیل مین پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھا۔ علیمہ کے بقول پاکستانی ٹیم کے میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے سارا غصہ کرکٹ پر اتارا۔بانی نے میچ ہارنے پر بڑے دکھ کا اظہار کیا۔ علیمہ خان نے کہا،بانی نے کہا ہے کہ جب سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے۔
علیمہ کے ذریعہ بانی کی دیگر باتیں
علیمہ خان نے بتایا کہ ملاقات میں بانی نے کہا ہے کہ میرے متعلق صرف پارٹی کے عہدیدار بات کریں۔
پی ٹی آئی کے ہی ایک لیڈر کی بتائی ہوئی اس خبر کہ بانی جیل میں بے ہوش ہو کر گر گئے، علیمہ نے کہا، یہ بات لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے نکالی گئی کہ بانی پی ٹی آئی بے ہوش کر گر پڑے، بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، قاسم خان سوری ملک سے باہر ہے ان کو کیا پتا۔
بانی کہتے ہیں، کرکٹ کو تباہ کر دیا، سلمان اکرم راجا
میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجانے کہاکہ بانی "کرکٹ کی صورتحال" پر افسردہ ہیں، بانی نے کہا ہے کرکٹ کو تباہ کردیا گیا ہے، کرکٹ ناتجربہ کار لوگوں کے حوالے کی گئی ہے۔
کرکٹ سے نابلد سلمان اکرم راجا نے بانی کا نام لے کر مزید کہا، کرکٹ کے ساتھ پاکستان کے عوام کی وابستگی ہے،" پچھلے چند سالوں میں کرکٹ کو مذاق بنا دیا گیا۔"