ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نویں،دسویں جماعت اور انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے

Board Examinations, Sindh Education Department, ninth grade exams, city42
کیپشن: سندھ میں نویں اور دسوین جماعت کے امتحانات اب 16 مارچ کی بجائے 7 اپریل سے شروع ہوں گے۔ فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے امتحانات بھی تاخیر سے ہوں گے فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  نویں اور دسویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نئے شیڈول کے مطابق 16 مارچ کو شروع ہونے والے امتحانات اب 7 اپریل سے شروع ہوں گے جبکہ نویں دسویں کے پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے ہوں گے۔

فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات 28 اپریل سے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کی وجہ سے کیا۔