ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے اہم میچ میں بھارت سے شکست پر قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد چیمئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی ناکامیوں پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہمیں دلاسہ دیا کہ ٹیم میں سرجری ہوگی، کون سی سرجری ہوئی۔ انہوں نے پروگرام میں شریک محمد عامر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سرجری سے میرے ساتھ بیٹھی ہوئی ہے، انکو پلان کے تحت واپس لایا گیا اور ناکامی کا ملبہ ڈال کر باہر کردیا۔
احمد شہزاد نے مزید کہا کہ میگا ایونٹ کے بعد دو پلئیرز اور ایک سلیکٹر کو گھر بھیج دیا گیا لیکن تنخواہیں نہیں روکی گئیں کسی کی، پھر وہی لوگ چیمپئینز کپ میں مینٹور بن گئے اور لاکھوں روپے وصول کررہے ہیں۔
اوپنر نے الزام عائد کیا کہ لاکھوں روپے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے تنخواہ وصول کرنیوالے کیسے اقدامات کیخلاف بول سکتے ہیں؟ یہ پرفارمنس ہمارے لیے نئی نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں ٹیم کو سپورٹ کریں، سپورٹ کرتے کرتے شائقین کرکٹ مر چکے ہیں، لیکن ٹیم وہیں کی وہیں ہے، ہمارا اسکل لیول ہی اتنا تھا جو دو میچز میں کھل کر باہر آگیا۔