ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کے خلاف درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی

لاہور ہائیکورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کے خلاف درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کے خلاف درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی ,عدالت نے درخواست گزار وکیل کی عدم حاضری پر کیس کی سماعت بغیر کاروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی
 جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواستوں پر سماعت کی,درخواست گزار یا وکیل کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا ,ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کو چیلنج کیا گیا ہے.درخواستیں شہری ملک نجی اللہ سمیت دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہیں ، درخواستوں میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دفعہ 144 کا بار بار نفاذ کرکے اسے سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے جو اس قانون کی روح کے منافی ہے. درخواستوں میں اعتراض اٹھایا گیا کہ دفعہ 144 سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا اور سیاسی اجماع کو روکنے کیلئے قانون کا نفاذ کیا جا رہا ہے. درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ دفعہ 144 کے نفاذ کو سیاسی بنیادوں پر استعمال کرنے سے روکا جائے .

Ansa Awais

Content Writer