ویب ڈیسک: بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان شادی کے 37 سال بعد طلاق کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیج پر دعویٰ سامنے آیا ہے کہ گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان مبینہ طور پر طلاق آخری مراحل میں ہے۔
اس حوالے سے افواہیں سامنے آئی ہیں کہ گووندا کا 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق ان کی اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ میں اہم کردار ہے تاہم اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی ہے۔
واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا کی شادی کو 37 سال کا عرصہ گزرچکا ہے اور جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، سنیتا اور گووندا نے 1987 میں اس وقت شادی کی تھی جب گووندا بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔