ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصطفیٰ عامر قتل کیس:اداکار ساجد حسن کے بیٹے کے ہوشربا انکشافات

مصطفیٰ عامر قتل کیس:اداکار ساجد حسن کے بیٹے کے ہوشربا انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے دوران گرفتار کیے گئے منشیات فروشی کے اہم کردار ساحر حسن نے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی ہے جبکہ عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کر دی ہے۔
تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ اس نے بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن تک پڑھائی کر رکھی ہے، 5 سال سے ماڈلنگ کر رہا تھا جبکہ 13 سال سے ’ویڈ‘ کا نشہ کر رہا ہوں اور 2 سال قبل ’ویڈ‘ فروخت کرنا شروع کر دی تھی۔

ملزم نے تفتیشی حکام کو بتایا کہ منشیات کا مکمل بزنس اسنیپ چیٹ پر چلاتا تھا۔ وہ بازل اور یحییٰ سے منشیات لے کر فروخت کرتا ہے، پاکستان کی 2بڑی کوریئر کمپنیوں کے ذریعے کروڑوں کی منشیات منگوائی۔

 ملزم ساحر کا انکشاف کرتے ہوئے مزید کہنا تھا  کہ ’ہر ہفتے 4 سے 5 لاکھ کی رقم ادا کرتا ہوں، مہینے میں 2مرتبہ ایک کلو سے زائد ویڈ منگواتا ہوں‘۔ ایک گرام ’ویڈ‘ 10 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا، ڈیجیٹل اسکیل پر ویڈ کا وزن کرتا ہوں۔

علاوہ ازیں ملزم ساحر حسن نے دورانِ تفتیش 12 سے زائد کلائنٹس کے نام بھی پولیس کو بتا دیے۔

یاد رہے کہ 22 فروری کو تفتیشی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ منشیات کی خریدوفروخت کرنے اور استعمال کرنے کے الزام میں ان نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی شامل ہے۔