ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  شعیب اختر بھی قومی ٹیم کی پرفارمنس پر  برس پڑے

  شعیب اختر بھی قومی ٹیم کی پرفارمنس پر  برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے اہم میچ میں بھارت سے شکست کھانے کے بعد   سابق فاسٹ بولر شعیب اختر  بھی قومی ٹیم کی پرفارمنس پر  برس پڑے.

نجی ٹی وی پر تجزیاتی پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بالر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر  کا قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کرکٹ میں اب کوئی دلچسپی نہیں ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں بات کرنا بھی پسند نہیں کروں گا۔میں یہاں صرف بیٹھا اس لیے بول رہا ہوں کیونکہ مجھے پیسے مل رہے ہیں،یہ وقت کا ضیاع ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ بگاڑ میں 2001 سے دیکھ رہا ہوں، میں نے کپتانوں کو تبدیل ہوتے دیکھا ہے جن کے کردار دن میں 3 بار بدلتے تھے۔  پہلے میچ میں نیوزی لینڈ ہاتھوں شکست اور پھر بھارت کے ہاتھوں بدترین ہار نے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے تاہم گرین شرٹس کو اپنا آخری گروپ میچ بنگلادیش کیخلاف 27 فروری کو راولپنڈی میں کھیلنا ہے۔

سابق کرکٹر نے شائقین کرکٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے غلط ہیروز کو چنا ہے، آپ غلط سوچ رہے ہیں! یہ شروع سے ہی دھوکے باز تھے  ۔ ویرات کوہلی کیساتھ بابراعظم کا موازنہ کیا جاتا ہے، ان کے فینز بغیر سوچے سمجھے انہیں سر پر بیٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی شائقین کرکٹ نے غلط کھلاڑیوں کو اپنا "ہیرو" منتخب کرلیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب بتاؤ ویرات کوہلی کا ہیرو کون ہے؟ "سچن ٹنڈولکر " جس نے کرکٹ کی دنیا میں 100 سنچریاں  سکور کی ہیں، وہ ان کی میراث کا پیچھا کررہے ہیں، بابراعظم کا ہیرو کون ہے؟ "ٹک ٹک" تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔