ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار دودی خان سے ملاقات ,ویڈیو وائرل

راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار دودی خان سے ملاقات ,ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار دودی خان سے دبئی میں ہونے والی ملاقات کی دلچسپ  گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 دونوں کو پاک بھارت ٹاکرے کے دوران دبئی میں ایک ساتھ میچ دیکھتے ہوئے دیکھا گیا، سوشل میڈیا پ وائرل ہونے والی ویڈیو میں راکھی کہتی ہیں کہ آج میں کہاں ہوں، پاکستان سے کون آیا ہے، اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں دودی خان کی انٹری ہوتی ہے جو کہتے ہیں کہ ہم یہاں پاک انڈیا کا میچ دیکھ رہے ہیں اور بھارت کو جتوا رہے ہیں۔ راکھی ساونت نے خوشگوار موڈ میں دودی خان کا تعارف کرواتے ہوئے کہا، ‘ آج میرے ساتھ پاکستان سے آئے دودی خان ہیں، اور ہم یہاں پاک بھارت کا میچ دیکھ رہے ہیں۔‘

ایک اور ویڈیو  میں بھارت کے پاکستان سے جیت جانے کے بعد راکھی نے دودی کی جانب دیکھ کر کہا، ‘بھارت جیت گیا، اور دودی خان کی شکل اُتر گئی ہے۔ کوہلی نے تمہاری ٹیم کو جم کر دھویا۔‘دودی نے جواب دیا، ‘اچھا کھیلنے والے کی تعریف کرنی چاہیے، یہی اسپورٹس مین شپ ہے۔ بھارت کی ٹیم نے واقعی اچھا کھیلا۔ میں مبارکباد دیتا ہوں، اور کوہلی جی واقعی کرکٹ کے دیوتا ہیں۔‘راکھی نے کوہلی اور انوشکا کو مبارکباد دی اور کہا، ‘خدا آپ دونوں کی جوڑی سلامت رکھے‘ جبکہ پانڈیا پر تنقید کرتے ہوئے راکھی نے کہا، ‘پانڈیا بالکل اچھا نہیں کھیلے، تُو سنبھل جا!‘

واضح رہے کہ کچھ دن قبل دودی خان کی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہیں ایک ڈائمنڈ شاپ پر راکھی ساونت کیلئے پورے ایک کیرٹ کی ڈائمنڈ رنگ خریدتے دیکھا گیا۔پہلے انہیں دکاندار سے مشین کے ذریعے ڈائمنڈ کا خالص پن چیک کرتے دیکھا گیا اس کے بعد انہیں کہتے سُنا گیا کہ ‘راکھی جی! کیسی ہیں آپ ٹھیک ہیں؟ خیریت سے ہیں؟ آج کل میں سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگوں کو دیکھ رہا ہوں جو ویڈیوز بنا رہے ہیں کہ ہم راکھی کو یہ دیں گے وہ دیں گے، میں آپ کو بتادوں کہ وہ سب باتیں کررہے ہیں لیکن میں آپ کو کرکے دکھاؤں گا۔

انہوں نے دکاندار سے کہا کہ جو آپ کی دکان کی سب سے اچھی انگوٹھی ہے ڈائمنڈ میں آپ مجھے وہ دکھائیں۔دکاندار انہیں ایک انگھوٹی دکھاتا ہے اور کہتا ہے کہ ’یہ ایک کیرٹ کی اورجنل ڈائمنڈ رنگ ہے اور اس کیساتھ اس کا سرٹیفیکیٹ بھی موجود ہے‘۔ اس کے بعد دودی کو انگھوٹی کے بدلے دکاندار کو نوٹوں کی گڈی تھماتے دیکھا گیا اور اُس کے بعد انہوں نے تصدیق کیلئے ڈائمنڈ کو مشین سے چیک بھی کروایا۔‘