ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کےبیٹر راچن رویندرا نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

نیوزی لینڈ کےبیٹر راچن رویندرا نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نیوزی لینڈ کے اسٹار راچن رویندرا نے پیر کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف یادگار سنچری اسکور کی۔

راچن رویندرا انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں شرکت سے محروم رہے تھے۔ کیوں کہ وہ لاہور میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

تاہم راچن رویندرا پیرکو بیمار ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونے والے ڈیرل مچل کی جگہ بنگلادیش کے خلاف نیوزی لینڈ کی پلئینگ الیون میں شامل ہوئے۔یہ ان کا چیمپئنز ٹرافی کا ڈیبیو میچ تھا۔

25 سالہ راچن رویندرا بنگلادیش کے 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور شاندار 112 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ کپتان ٹام لیتھم نے 76 گیندوں پر 55 رنز بنائے، جس کی بدولت نیوزی لینڈ نے آسانی سے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل کے لیےکوالیفائی کر لیا۔

بنگلادیش کے خلاف سنچری کے بعد راچن رویندرا نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔

بائیں ہاتھ کے راچن رویندرا  ون ڈے ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی میں اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔ 

اس سے قبل انہوں نے 2023 میں بھارت میں ہونے والے  ورلڈ کپ میچ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی تھی۔یہ ان کا ورلڈکپ میں ڈیبیو میچ تھا۔