ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئی شک نہیں پی ایس ایل نے بڑے کھلاڑی دئے ہیں، محمد یوسف

 کوئی شک نہیں پی ایس ایل نے بڑے کھلاڑی دئے ہیں، محمد یوسف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں  سابق قومی کرکٹر محمد آصف کا کہنا تھا کہٹی20 فارمیٹ  کی بات کریں تو دھونی بہت اچھا کپتان تھا، پریشر میں بھی ہو تو پرسکون اور مستحکم رہتا تھا, اور اسی وجہ سے اس نے تینوں فارمیٹ کے ورلڈ کپ جیتے ہیں۔پی ایس ایل میں رضوان میں وہ جھلک نظر آتی ہے، جس طرح وہ سکون سے کھیلتا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق  پی ایس ایل 8 کے لاہور کے میچز  لیگ شروع ہونے والی ہے۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں پی ایس ایل کے زریعے پاکستان ٹیم میں آنے کے اوپر بات ہوئی ، جس پرتجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹرمحمد یوسف  کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں آنے کے لئے سب سے اچھا طریقہ فرسٹ کلاس کرکٹ آئے گا۔ کوئی شک نہیں پی ایس ایل نے بھی بڑے کھلاڑی دئے ہیں مگر زیادہ فاسٹ بالرز ہیں۔

 فاسٹ بالر بہت بل جارتے ہیں، پاکستان میں فاسٹ بالنگ کا ٹیلنٹ بہت ہے لیکن اچھا بیٹسمین اور سپنر کے لئے فرسٹ کلاس کرکٹ ہی ہے۔محمد آصف کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف  سیم بالنگ کا جادوگر تھا، سب سے خطرناک بالنگ آصف کرتا تھا اور یہ فرسٹ کلاس  کرکٹ سے ہی آیا ہے۔

 سابق  فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ اب جو لاہور کی لیگ شروع ہو رہی ہے بہت مزےدار ہونے والی ہے۔ لاہور قلندر نے پاکستان کے لئے  بہت اچھے پلئیر دئے ہیں۔ لاہور کے پاس ہوم گراونڈ کا فائدہ بھی ہوگا۔ کپتانی کی بات کرتے ہوئے  محمد آصف کا کہنا تھا کہ انضمام الحق میرے لئے اب تک کے سب سے اچھے کپتان تھے۔سلپ میں ہوتے تھے، بالر پر ٹرسٹ کرتے تھے، اس کو اپنے سے بال کرنے کی آزادی دیتے تھے۔ٹی20 فارمیٹ  کی بات کریں تو دھونی بہت اچھا کپتان تھا، پریشر میں بھی ہو تو پرسکون اور مستحکم رہتا تھا, اور اسی وجہ سے اس نے تینوں فارمیٹ کے ورلڈ کپ جیتے ہیں۔پی ایس ایل میں رضوان میں وہ جھلک نظر آتی ہے، جس طرح وہ سکون سے کھیلتا ہے۔ 

Bilal Arshad

Content Writer