جلد طلاق دلائی جائے، کم کاردیشیان کاعدالت سے مطالبہ

canye west ,Kim Kardash,pete davidsonian love birds of hollywood
کیپشن: canye west ,Kim Kardash,pete davidsonian
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : کم کاردیشیان نے عدالت سے طلاق کی کارروائی تیز کرنے کامطالبہ کردیا ، پیٹ ڈیوڈ سن ان کے نئے دوست  کے روپ میں سامنے آگئے۔

 رپورٹ کے مطابق کم کارڈیشین نے گزشتہ برس گھریلو جھگڑوں کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد کانیے ویسٹ سے طلاق کا مقدمہ دائر کر دیا تھا۔ کم نومبر سے سیٹرڈے نائٹ لائیو اسٹار پیٹ ڈیوڈسن کو ڈیٹ کر رہی ہیں جہاں تک کینے ویسٹ کا تعلق ہے، وہ کم کے ساتھ صلح کرنے کی اپنی خواہش کے بارے میں سوشل میڈیا پر آواز اٹھاتے رہے ہیں،  انہوں نے حال ہی میں ویلنٹائن ڈے پر کم کاردیشیان کو گلابوں کا ایک ٹرک  بھیجا تھا۔

 تاہم کم کارڈیشیان نے لاس اینجلس کی عدالت میں ایک ڈیکلریشن فائل کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ  وہ طلاق حاصل کرنے کی بہت زیادہ خواہش مند  ہیں میں نے کانئے سے اس طلاق کو نجی معاملے کے طور پر رکھنے کے لیے کہا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ  یقین ہے کہ عدالت ہمارے ازدواجی تعلق کے خاتمے کا فیصلہ دے کر یہ سمجھنے میں کانیے کی مدد کرے گی کہ ہمارا یہ رشتہ اب نہیں رہا۔
واضح رہے کہ کم کارڈیشین اور امریکی ریپر کانیے ویسٹ کی شادی 2014 میں ہوئی تھی اور ان کے چار بچے ہیں جن میں ایک آٹھ سالہ بیٹی نارتھ، چار سالہ بیٹا سینٹ، ایک بیٹی شکاگو اور دو سالہ بچہ سام شامل ہیں۔کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ اپنی شادی کے بعد دنیا کے مقبول ترین جوڑے کے طور پر جانے گئے لیکن ان کا یہ ساتھ اس وقت مسائل کا شکار ہو گیا جب کانیے ویسٹ بائے پولر ڈس آرڈر جیسے نفسیاتی عوارض کا شکار ہو گئے۔