ویب ڈیسک: اندرون سندھ سے پاکستانی ہندو ڈاکٹر میجر کیلاش کمار کو لیفٹنٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ وہ پاک فوج کے پہلے ہندو لیفٹیننٹ کرنل بن گئے ہیں جبکہ پاکستان آرمی میں ترقی حاصل کرنے والے دوسرے ہندو افسر لیفٹننٹ کرنل ڈاکٹر انیل کمار کا تعلق بدین سے ہے ۔انہوں نے سن 2007 میں آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کپل دیو نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ لیفٹیننٹ کرنل کیلاش کمار کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
History in Making
— Kapil Dev (@KDSindhi) February 24, 2022
Kelash Kumar becomes the first #Hindu officer to have been promoted as Lieutenant Colonel in #PakArmy.
Congratulations, Kelash!!! pic.twitter.com/U0o6uApTTP
لیفٹنٹ کرنل ڈاکٹر کیلاش میگھواڑ عمرکوٹ ضلع کے ایک گاؤں نوہنٹو کے رہائشی ہیں مگر بعد میں وہ تھرپارکر کے چیلھار شہر چلے گئے تھے۔ انھوں نے 2006 لیاقت میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلٹھ سائنسز جامشورو سے ایم بی بی ایس پاس کیا اور بعد میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کر لی۔
لیفٹنٹ کرنل ڈاکٹر کیلاش نے شمالی سوڈان کی ایک ہسپتال میں سینیئر ڈاکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ انھوں نے صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی فرائض سرانجام دیئے۔یجر کیلاش پاک فوج کے پہلے ہندو افسر نہیں بلکہ دو دہائیوں میں پاکستان فوج میں مقرر کیے جانے والے چھ ہندو افسران میں سے تیسرے افسر ہیں۔پاک فوج میں اس وقت میجر سے نیچے کے عہدوں پر چار سو سے زائد ہندو اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔