سٹی42: سینئر صحافی اور کالم نویس عطاء الرحمن انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ میں ہر طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت ،سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا
رپورٹ کے مطابق مرحوم کی نمازجنازہ آج شام 5 بجے پاکستانی چوک اچھرہ کی جناز گاہ میں قاری حفیظ نے پڑھائی ، نماز جنازہ میںاہم سیاسی ، سماجی و صحافتی شخصیات کی شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں نیوٹی وی چینل کے سی ای اور چیئرمین سپیریئر گروپ چودھری عبدالرحمان اور چودھری عبدالخالق نے بھی شرکت کی۔
سینئر صحافی اور تجزیہ کار عطاالرحمان کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔ مرحوم عطاالرحمان روزنامہ ''نئی بات '' اخبار کے گروپ ایڈیٹر تھے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا سینئر مدیر ، کالم نگار اور صحافی عطاءالرحمن کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار .
شہباز شریف کا کہنا تھا عطاءالرحمن اسلام، نظریہ پاکستان اور مشرقی اقدار کے امین تھے۔انہوں نے تمام عمر اپنے قلم کی حرمت کی پاسبانی کی اور اس کی سیاہی کو گدلا نہیں ہونے دیا ۔وہ پختہ نظریات کے ساتھ پاکستان کے قومی مفادات ، عوامی حقوق کے تحفظ، اسلامی، مشرقی اورجمہوری اقدار کے لئے قلمی مورچے پر ڈٹے رہے۔ان کی وفات نظریاتی صحافت کا ایک بڑا نقصان ہے۔اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔