ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں ٹریفک حادثے کا شکار

پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں ٹریفک حادثے کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  ایف سی کالج کے قریب خوفناک حادثہ پیش آگیا  جس کے باعث  2 اہلکاروں سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ کینال روڈ پر ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں موٹوسائیکل سوار کو بچاتے بچاتے پولیس رسپانس یونٹ کی 3، سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور شہری کی 1،1 گاڑی متاثر ہوگئی۔ 

دوسری جانب شہر میں مختلف مقامات پر چار افراد موت کی آغوش میں چلے گئے،، کسی کو بیوی نے آشنا کی ساتھ ملکر موت کے گھاٹ اتارا تو کوئی ٹریفک حادثے کا شکار ہو گیا، کسی نے حالات سے تنگ آکر موت کوگلے لگا لیا۔
مانگا منڈی میں مبینہ طور پر بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر پینتالیس سالہ خاوند اللہ دتہ کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس نے بیوی پروین اور اسکے آشنا معظم کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی۔ کاہنہ میں پچیس سالہ نوجوان مبشر نے زہریلا کیمیکل پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،لواحقین کے مطابق مبشر غصے میں دکان میں داخل ہوا اور بالائی منزل پر جاکر زہریلا کیمیکل پی لیا،حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیاگیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔

شاہدرہ میں موٹر سائیکل سوار چالیس سالہ نورین تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئی، حادثے میں متوفیہ کا بیٹا اور خاوند بھی شدید زخمی ہوئے۔ پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ لاری اڈا کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق متوفی کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے ، شناخت نہ ہونے پر لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer