شہریوں کو لوٹنے والا جعلی ڈاکٹر گرفتار

شہریوں کو لوٹنے والا جعلی ڈاکٹر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) فراڈ اور جعلی ڈگری کیس میں مطلوب ملزم کو شادمان پولیس نے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شادمان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں مدعی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ذہنی معذور بیٹے کا علاج شاہد حسین شیخ نامی ڈاکٹر سے اقبال ٹاؤن میں کلینک سے کروا رہا تھا، جہاں ڈاکٹر شاہد حسین نے اسے بتایا تھا کہ وہ ماہانہ ایک ڈرپ لگانے کے ساتھ ساتھ کچھ خاص کیپسول دے گا، جس سے بچہ جلد بازیاب ہو جائے گا۔

اس مقصد کے لیے اس جعلی ڈاکٹر نے ہزاروں روپے بٹورنے شروع کر دیئے، تاہم ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ انہیں مقدمہ میں مطلوب تھا۔

ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق ڈاکٹر شاہد حسین کے خلاف جعلی ڈگری اور جعلی ڈاکٹر بن کر لوگوں کو لوٹنے کا مقدمہ درج ہے۔