ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شر یف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر شہباز شریف سیخ پا

نواز شر یف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر شہباز شریف سیخ پا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سابق وزیر اعظم  نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ دینے کے پنجاب حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت اور اظہار افسوس کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا  تھا کہ پنجاب حکومت کا فیصلہ حکمرانوں کی کم ظرفی اور سیاسی انتقام کا ثبوت ہے،اسی پنجاب حکومت نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کے لئے ڈاکٹرز کی رپورٹ پر دستخط کئے تھے ،آج پنجاب حکومت نے سیاسی انتقام کی بناءپر اپنے ہی فیصلے کے خلاف فیصلہ دیا ۔


انہوں نے ایک  بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کا یہ جھوٹ قابل مذمت ہے کہ نوازشریف کا علاج یہاں ممکن تھا،حکمرانوں کی کم ظرفی، کم ذہنی اور چھوٹے پن کا احساس تھا اس لئے عدالت گئے تھے ،نوازشریف کے علاج معالجے اور ٹیسٹ سے متعلق تمام رپورٹس طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق جمع کرائی گئیں ،عوام کے سامنے فیل ہوجانے والے حکمرانوں کے پاس نوازشریف کی صحت پر سیاست کے سوا اور کچھ نہیں بچا ۔


آج ثابت ہوگیا کہ پنجاب حکومت سیاسی انتقام، حسد، بغض، تکبر اور ضد میں اندھی ہوچکی ہے ،علاج کسی بھی انسان کا بنیادی انسانی، قانونی حق ہے ،تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کو زندہ رہنے کے حق سے محروم کیاجارہا ہے جس نے پاکستان کوترقی دی ،نوازشریف نے ملک کو ساتویں جوہری قوت بنایا، ان کے خلاف انتقامی اقدام تاریخ میں سیاہ باب ہے ۔


انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے علاج پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق علاج جاری رکھیں گے ،نوازشریف کے علاج کے اہم مرحلے پر رکاوٹ ڈالنا اقدام قتل کے مترادف ہے۔

یادرہے سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کے سلسلے میں ایک عرصہ سے لندن میں موجود ہیں،شہباز شریف بھی ان کے ساتھ ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer