27 فروری پاک فضائیہ کی کامیابی کا دن، پنجاب اسمبلی میں قرارداد

27 فروری پاک فضائیہ کی کامیابی کا دن، پنجاب اسمبلی میں قرارداد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: 27 فروری کا دن پاکستان ائیرفورس کی عظیم کامیابی کے طور پر منائے جانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

  قذافی بٹ: قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ائیر فورس کے جانبازوں نے 27فروری2019 کو انڈین ائیر فورس کو منہ توڑ جواب دیا۔

 لائن آف کنٹرول پار کرنے کی خلاف ورزی پر دو بھارتی طیاروں کو تباہ کرتے ہوئے حملے کو مکمل طور پر پسپا کیا۔ پاکستان نے ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتارکیا۔

قرارداد میں کہا گیا یے کہ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ افواج پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہروقت تیار ہیں، پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت ان کا اولین فرض ہے جسے وہ بخوبی انجام دے رہی ہیں۔

صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان 27فروری 2019 کو بھارتی طیاروں کے حملے کو پسپا کرنے کو سراہتا ہے، قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے اور بھارتی پائلٹ کو زندہ گرفتار کرنے کی عظیم کامیابی کی مناسبت سے افواج پاکستان اور بالخصوص پاکستان ائیرفورس کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ "27فروری کا دن پاکستان ائیرفورس کی عظیم کامیابی کے طور پر منایا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer