فلور ملز کا محکمہ خوراک سے لاہور کے سستے آٹا پوائنٹس ختم کرنے کا مطالبہ

فلور ملز کا محکمہ خوراک سے لاہور کے سستے آٹا پوائنٹس ختم کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: 52 فلور ملوں نے محکمہ خوراک سے لاہور کے 32 سستے آٹا پوائنٹس ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کو سبسڈائز آٹے کی فراہمی کیلئے شہر کے 32 مقامات پر محکمہ خوراک کی جانب سے سستا آٹا پوائنٹس تاحال قائم ہیں۔

ان سستے پوائنٹس پر فلور ملوں کے ٹرکس اور عملہ شہریوں کو سستا آٹا فراہم کررہے ہیں، 20 کلو آٹے کا تھیلہ 790 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے، فلور ملز کے مطابق سستے پوائنٹس پر شہریوں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے۔

روزانہ فی ٹرک صرف چار سے پانچ تھیلے فروخت ہو رہے ہیں، لیبر اور پیٹرول کا خرچ ملوں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے لہذا سستے پوائنٹس ختم کر دیئے جائیں۔

فلور ملز کے مطالبے کے باوجود محکمہ خوراک پوائنٹس ختم کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر پایا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer