مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، چور گینگ گرفتار

مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، چور گینگ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فضر امام: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، دو موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی اور جوہرٹاؤن پولیس نے کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان سے15 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کیں، پولیس کے مطابق پہلی کارروائی جوہر ٹاؤن پولیس نے  کی، جسں میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں سرگرم گینگ کےتین افراد گرفتار کیے گئے۔

گرفتار ملزمان میں نوید عرف نیدا، محمد عرفان اور کاشف شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے7 موٹرسائیکلز، منشیات اور نقدی بھی برآمد کی گئی، دوسری کارروائی نشتر کالونی میں کی گئی، پولیس نےموٹر سائیکل چور گینگ کے ملزمان میں طیب اورعثمان کو دھرلیا، ملزمان سے07 موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا، پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

 اس سے قبل صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے۔

 نواب ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 35سالہ عثمان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ باٹا پور کے علاقے میں مسلح ڈاکو عثمان کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ 20 کی نقدی، زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔

گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو سمیر کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 8لاکھ روپے کی نقدی، پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے سول لائن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو سہیل اور فیملی سے 1لاکھ 70 ہزار کی نقدی و  زیوارات  لوٹ لئے اور مصری شاہ کے علاقے سے ذوالفقار اور فیملی سے  2لاکھ 50 کی نقدی و زیوارات لوٹ لئے اور نواں کوٹ سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر غفار سے 80 ہزار لاٹ لیا گیا۔

لٹن روڈ سے طاہر سے گن پوائنٹ پر 35 ہزار نقدی موبائل فون اور سرور روڈ سے گن پوائنٹ پر صابر سے 18 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور جوہر ٹاون اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں جبکہ شفیق آباد، اقبال ٹاون اور گلبرگ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

Shazia Bashir

Content Writer