( شہزاد خان ) رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دن سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، سونے کی قیمتوں میں اضافے پر بالخصوص خواتین صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت انہتر ہزار دوسو روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونا تریسٹھ ہزار چار سو تینتیس روپے کا ہوگیا ہے۔ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر خواتین صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خواتین کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ روز سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پریشان کن ہے۔ دوسری جانب صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا ہے کہ سونے کی عالمی مارکیٹوں میں خریداری کا رجحان غالب ہے جس کے باعث قیمتیں بڑھیں اور اس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔