انسداد دہشت گردی عدالتوں کا کار کردگی اجلاس 10 مارچ کو طلب

انسداد دہشت گردی عدالتوں کا کار کردگی اجلاس 10 مارچ کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ہائیکورٹ میں انسداددہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس 10 مارچ کوطلب، اے ٹی سی ججز، سپیشل سیکرٹری ہوم ،سی سی پی او،آرپی اوز سمیت دیگرمتعلقہ اعلیٰ افسران شرکت کریں گے، پولیس افسران اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کےحوالے سےرپورٹس پیش کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں جسٹس عبدالسمیع خان کی زیرصدارت ہونےوالے اجلاس میں صوبے کے اے ٹی سی ججز 10جنوری سے 10 مارچ تک کیےگئے فیصلوں اورزیرسماعت کیسز کی رپورٹ پیش کریں گے۔  پولیس افسران انسداددہشت گردی کے زیرتفتیش، درج مقدمات اورملزمان کی گرفتاریوں کےحوالے سے رپورٹس پیش کریں گے۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات جیلوں میں بندملزمان اورسزایافتہ قیدیوں کی سیکورٹی کے لیےکیےجانے والےاقدمات سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کےمطابق اجلاس میں اے ٹی سی لاہور کےججز سجاد احمد،جاوید اقبال وڑائچ، محمد الیاس،اعجاز حسین، جج اے ٹی سی ملتان ملک خالد محمود،محمد شکیل ،جج اے ٹی سی بہاولپور ملک بشیر احمد ، اے ٹی سی ڈی جی خان شاکرحسین،ڈی جی فیصل آبادمحمد خلیل نازسمیت دیگر ججز نے شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں سیکرٹری ہوم ، سیکرٹری فنانس، ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی، آئی جی آئی جی جیل خانہ جات ، سی سی پی او امین وینس، آر پی اوفیصل آباد بلال صدیق کمیانہ، آر پی او بہاولپورراجہ رفعت، آر پی اوشیخوپورہ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سیکرٹری پراسیکیویشن، ایس پی لیگل رانا محمد لطیف،آر پی او ڈی جی خان ، آر پی او ملتان، آر پی او ساہیوال،سرگودھا اورراولپنڈی سمیت دیگربھی شرکت کریں گے۔