شیخ زید ہسپتال اورالخدمت فاونڈیشن کا یتیم بچوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

شیخ زید ہسپتال اورالخدمت فاونڈیشن کا یتیم بچوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: شیخ زید ہسپتال اور الخدمت فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سے1 ہزار یتیم بچوں اور مستحق خواتین کے لیے مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ ٹیسٹ کیساتھ ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال میں لگائے جانے والے کیمپ میں مستحق اور یتیم بچوں سمیت خواتین کے بلڈ ٹیسٹ کان، ناک اورگلے سمیت دیگر اہم ٹیسٹ کیے گئے۔ بیماریوں کی تشخیص کے بعد کیمپ میں آنے والے افراد کا طبی معائنہ اور ان کو ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

شیخ زید کے 25 سنیئر اور100سے زائد جونیر ڈاکٹرز نے ڈیوٹی دی۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ان کو مستحق افراد کے لیے کام کرنے والے افراد کیساتھ کام کر کے خوشی ہوئی۔ کیمپ میں بچوں کے لیے ڈرامہ شو فیس پینٹنگز اور شرکا کے لیے ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا۔