ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعلیٰ عدلیہ کے تین ججز مارچ میں ریٹائرڈ ہوجائیں گے

اعلیٰ عدلیہ کے تین ججز مارچ میں ریٹائرڈ ہوجائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) اعلیٰ عدلیہ کے تین ججز آئندہ ماہ ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔جس میں سپریم کورٹ کا ایک اور لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس دوست محمد 65 سال کی عمر پوری ہونے کے باعث 19 مارچ کو ریٹائرڈ ہوں گے۔ ان کی ریٹائرمنٹ سے سپریم کورٹ میں ایک آسامی خالی ہوجائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز بھی 62 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوجائیں گے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان 16 مارچ اور جسٹس خالد محمود ملک 26 مارچ کو ریٹائرڈ ہوں گے ، دونوں ججز کی ریٹائرمنٹ سے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 13 ہوجائے گی۔