ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں صبح، رات کے اوقات دھند کی توقع ہے۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10، استور منفی 6، گوپس منفی 5، سکردو، ہنزہ، قلات منفی 4، کالام، گلگت، کوئٹہ اور دیر میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔