سٹی 42 : ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں بہادر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں خارجی رنگ لیڈر دلاور بھی شامل تھا، ہلاک خارجی دلاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، خوارجی دلاور کے سر کی قیمت حکومت نے 40 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری ہے۔
پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔