(ویب ڈیسک)امریکا نے فینٹینائل کی سمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کر دیئے۔
خبرایجنسی کے مطابق نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے نے بھارتی کاروباری ایگزیکٹوز اور کارپوریٹ لیڈروں کےنہ صرف ویزے منسوخ کیے بلکہ ویزے کے لئے نئی درخواستیں بھی مسترد کر دی گئیں ۔
یہ کارروائی فینٹانائل کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کی اسمگلنگ کےالزام پر کی گئی .
اس سے پہلے کانگریس میں دیئے گئے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے بھارت کو منشیات کی ترسیل یا غیرقانونی پیداوار کرنے والے 23 بڑے ممالک میں شامل کیا تھا۔