ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی بروقت کارروائی، طالبہ کو ہراساں کرنے والے دو ملزمان گرفتار

پولیس کی بروقت کارروائی، طالبہ کو ہراساں کرنے والے دو ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام پورہ پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے گلی سے گزرتی طالبہ کو ہراساں اور دست درازی کرنے والے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایس پی سٹی نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اسلام پورہ کے علاقے میں گلی سے گزرتی ایک طالبہ کو موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے ہراساں کیا، نازیبا جملے کسے اور دست درازی کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسلام پورہ پولیس نے فوری رسپانس دیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا۔

پولیس کے مطابق قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی، جس کے بعد حسن اور عمر نامی دونوں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی سٹی نے واقعے میں ملوث ملزمان کو بروقت ٹریس اور گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین سے ہراسانی اور بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔