ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سردی کی شدت برقرار، کوئٹہ اور زیارت میں پارہ منفی

 سردی کی شدت برقرار، کوئٹہ اور زیارت میں پارہ منفی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بلوچستان کے مختلف شہروں میں آج صبح موسم سرد اور خشک رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔

 شمال مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ اور قلات میں 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

 زیارت میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری جبکہ ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

 سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری اور تربت میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، نوکنڈی میں پارہ 1 ڈگری جبکہ چمن میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر اور جیوانی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔