ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف کا قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف کا قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج قائداعظم کے وژن، مضبوط، خودمختار اور خوشحال پاکستان کے لیے پُرعزم ہیں۔ ایمان، اتحاد اور نظم قائداعظم کے وہ اصول ہیں جو آج بھی افواجِ پاکستان کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ آئین پسندی اور ثابت قدم قیادت میں قائداعظم کی مثال آج کے چیلنجز میں مشعلِ راہ ہیں۔ 

مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔ قومی استحکام، امن اور ترقی کے لیے افواجِ پاکستان کی بھرپور خدمات جاری رہیں گی۔

افواجِ پاکستان کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی گئی، ساتھ ہی مسیحی برادری کی قومی ترقی میں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ 

قائداعظم کے مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے وژن سے وابستگی کا اعادہ، افواجِ پاکستان قائداعظم کے ورثے کے تحفظ اور قوم کی خدمت کے لیے ثابت قدم رہے گی۔