بھارت  کی معروف اداکارہ ممتاز کا ریشم کیساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل

بھارت  کی معروف اداکارہ ممتاز کا ریشم کیساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی 70 اور 80 کی دہائی کی مقبول ترین اداکارہ ممتاز اور پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ ریشم کا ایک ساتھ ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان آئی ہوئی ہیں،اداکار احسن خان نے خصوصی طور پر بھارتی اداکارہ ممتاز کے لیے اس دعوت کا اہتمام کیا جس میں ریشم اور گلوکار شفقت امانت علی نے بھی شرکت کی۔

احسن خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں شفقت امانت علی اپنی خوبصورت آواز میں گانا ‘ابھی جانے کی ضد نہ کرو’ گا رہے ہیں جبکہ بھارتی اداکارہ ممتاز اور ریشم اُن کی گلوکاری سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

 یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے احسن خان نے لکھا کہ “میرے گھر بالی ووڈ آئیکون ممتاز صاحبہ کا آنا اور پھر اُن کے ساتھ شاندار یادیں بنانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے”۔

اس دعوت کی ایک اور ویڈیو ریشم نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں وہ لیجنڈری اداکارہ ممتاز کے ساتھ معروف بھارتی گانے ‘کوئی شہری بابو’ پر ڈانس کررہی ہیں جبکہ احسن خان تالیاں بجاکر دونوں اداکاراؤں کے ڈانس کو خوب سراہ رہے ہیں۔