ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  معروف بھارتی اداکارہ  کی خودکشی،  والدہ نےبڑا انکشاف کر دیا  

Indian actress,suicide,new updates,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ 20 سالہ تونیشا شرما کی والدہ کے بیان کے بعد خودکشی کے واقعے نے نیا موڑ لے لیا۔اداکارہ کی والدہ نے تونیشا شرما کی موت کا الزام ساتھی اداکار شیزان خان پر لگایا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق تونیشا شرما کی ماں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں اپنی بیٹی کی کا ذمہ دار ساتھی اداکار کو قرار دیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان تعلقات تھے۔اداکارہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی میرے ساتھ ہی رہتی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں، اگر یہ ثابت ہوگیا کہ اداکارہ حاملہ تھی تو پھر تحقیقات خودکشی اور قتل کے رخ پر کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 سالہ اداکارہ نے علی بابا داستان کابل کے سیٹ پر ساتھی اداکار شیزان خان کے میک اپ روم میں خودکشی کی۔

 پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے خط یا کوئی ایسی چیز نہیں ملی، جس سے لگے کہ موت خودکشی ہے، سیٹ پر موقع پر موجود تمام افراد سے سوالات کررہے ہیں۔واضح رہےکہ انہوں نے وہیں سے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی تھی۔

  20 سالہ اداکارہ اس ٹی وی شو میں ایک شہزادی کا کردار نبھارہی تھیں، انسٹا گرام کی اسٹوری کے ساتھ شیئر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ میک کروا تے ہوئے بہت پرجوش تھیں۔

 انہوں نے شو کی ڈیمانڈ کے مطابق میک کرنے والی خاتون سے ہاتھ کی کلائی پر جعلی کٹ بھی بنوایا اور پھر اسے دوسروں کو دکھاتی رہیں۔