قائدِ اعظم کا 147 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

 قائدِ اعظم کا 147 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بانی پاکستان قائدِ اعظم محمدعلی جناح  کا 146واں یوم پیدائش  آج  انتہائی عقیدت، احترام اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر کراچی میں بابائے قوم کے مزار پر تعینات گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں گورنرسندھ، وزیراعلیٰ اور کمشنر کراچی مزار قائد پر حاضری دیں گے جبکہ تینوں افواج کے نمائندے، ڈی جی رینجرز بھی مزار قائدپر حاضری دیں گے۔تقریب میں پاک فضائیہ کےکیڈٹس گارڈ کے فرائض پاکستان آرمی کے کیڈٹس کےحوالے کریں گےجبکہ مزار قائد پر پاکستان ملٹری کاکول کا دستہ گارڈز کے فرائض  سنبھالے گا۔خیال رہے کہ قائد کے مزیر پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سال میں 3 بار، 14 اگست، 6 ستمبر اور 25 دسمبر کو منعقد ہوتی ہے۔

تقریب میں نیوی، ائیر فورس اور پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس بالترتیب ذمے داریاں سنبھالتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer