( علی اکبر ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی جانب سے زیر تعمیر عمارت کو مکمل کرنے کی ایک اور ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی تھی کہ 25 دسمبر تک پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر عمارت کا تعمیراتی اور دیگر کام مکمل کرتے ہوئے عمارت کو اسمبلی سیکرٹریٹ کے سپرد کیا جائے۔
تاحال زیر تعمیر عمارت کا کام مکمل نہیں ہو سکا، بتایا گیا ہے کہ نئی ایوان اور عمارت میں آئی ٹی کا کام ابھی ادھورا ہے جس کو مکمل کرنے میں مزید چند ہفتے درکار ہیں۔