ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ (شاہد ندیم سپرا) لاہوریوں کیلئے خوشخبری، لیسکو نے آج شہر بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کرسمس ڈے پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیساتھ ساتھ دو روز کے لئے ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا شٹ ڈاؤن منسوخ کر دیا، لیسکوآج اور کل بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جبکہ لائن لاسز والے فیڈرز پر بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم کر دی گئی۔

  لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کے مطابق لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ مسیحی برادری کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں پرائیویٹ سیکٹر سے چیف ایگزیکٹو آفیسر لگانے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا، وزارت پاور ڈویژن نے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے تین ناموں پر مشتمل پینل مانگ لیا۔ لیسکو سمیت دیگر تمام کمپنیوں میں پرائیویٹ سیکٹر سے سربراہ لگانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔

 وزارت پاور نے امیدواروں کی قابلیت و تجربہ پر بھی گائیڈ لائن جاری کر دی، جس کے مطابق 10 سالہ پاور سیکٹر، تین سالہ سینئر مینجمنٹ کا تجربہ لازمی قرار دیدیا گیا ہے جبکہ امیدواروں کے پاس بی ایس سی انجینئرنگ کی ڈگری ہونا لازمی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ابتدائی طور پر سربراہ کو ایک سال کا کنٹریکٹ دیا جائے گا، کارکردگی دیکھنے کے بعد مزید دو سال کی توسیع کی جائے گی، وفاقی کابینہ نے سربراہ کو تین سالہ کنٹریکٹ پر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer