ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنگ روڈ، مبینہ کرپشن پر چیئرمین نیب کا نوٹس

رنگ روڈ، مبینہ کرپشن پر چیئرمین نیب کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) شہباز شریف دور کے ایک اور بڑے منصوبے لاہور رنگ روڈ میں 62 ارب روپے کی بےضابطگیوں کا انکشاف، چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔         

محکمہ تعمیرات و مواصلات پنجاب کی سپیشل آڈٹ رپورٹ میں مجموعی طور پر 62 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف سول ورک، زمین کی خریداری، فنانشل مینجمنٹ، ٹھیکہ دینے اور دیگر مدات میں سامنے آئی ہیں۔ زمین کی خریداری میں 15 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں کی گئیں جبکہ زائد قیمتیں ادا کرنے کی مد میں 4 ارب 36 کروڑ سے زائد کی مالی بدعنوانی سامنے آئی ہے۔

 ٹھیکہ داروں کو بغیر تخمینہ لگائے اور پیمائشوں کا ریکارڈ نہ رکھنے پر 65 کروڑ سے زائد کی ادائیگیاں کرنے کا کوئی جواز مود نہیں ہے۔ آڈٹر جنرل آف پاکستان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایت پر 2006 سے 2016 کے دوران رنگ روڈ کی تعمیر پر آنے والی لاگت کی سپیشل آڈٹ رپورٹ تیار کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے احکامات جاری دیئے کہ ڈی جی نیب لاہور تحقیقات کریں اور متعلقہ اداروں سے ریکارڈ طلبی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے اپنی انکوائری جلد از جلد مکمل کریں۔