نیو ائیر نائٹ سے پہلے ون ویلرز کیخلاف شکنجہ تیار

 نیو ائیر نائٹ سے پہلے ون ویلرز کیخلاف شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وقاص احمد) نیو ایئر نائٹ سے پہلے ون ویلرز کے خلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا، ون ویلرز کی نشاندہی پر موٹرمکینک بھی جیل کی ہوا کھائے گا۔

  ایس پی ٹریفک حماد رضا قریشی کی زیر صدارت ٹریفک افسران کی میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں ون ویلنگ، کم عمر ڈرائیونگ، تیزرفتاری اور کرتب دکھانے والوں کےخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، موٹرسائیکل کے سائلنسر سے بفل نکالنے اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکل، رکشوں کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

 ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ ویلرز، کم عمر ڈرائیوز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، بغیر نمبر پلیٹ، اپلائیڈ فار وہیکلز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

ایس پی ٹریفک کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں خصوصاً والدین کے تعاون سے خونی کھیل کا خاتمہ کریں، سٹی ٹریفک پولیس نوجوان نسل کی حفاظت میں پیش پیش ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer