وینا ملک شادی کی چوتھی سالگرہ آج منا رہی ہیں

وینا ملک شادی کی چوتھی سالگرہ آج منا رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لالی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے ڈیفنس میں اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ منائی۔ انہوں نے اپنے شوہر اسد بشیر خٹک کے ساتھ آئندہ خوشگوار زندگی گزارنے کا عزم بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق لالی وُڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اور بیٹے ابراہیم کے ہمراہ اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ کا کیک اپنی رہائش گاہ ڈیفنس میں کاٹا۔ دونوں کا کہنا تھا کہ شادی کامیاب جا رہی ہے، ازدواجی زندگی میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔ اس موقع پرانہوں نے رومانٹک گانے گا کرایک دوسرے کووش بھی کیا۔

وینا ملک اور اسد بشیر خٹک کی شادی کو چار سال ہوگئے. دونوں پرعزم ہیں کہ آئندہ بھی ہنسی خوشی زندگی گزار یں گے۔