ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرانان میں 5 غیر مقامی مزدور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

سرانان میں 5 غیر مقامی مزدور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: سرانان بلوچستان میں پھلوں کی تجارت کے لیے آنے والے 5 غیر مقامی مزدوروں کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے نشانہ بنا کر قتل کردیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچوں مزدور تجارت کی غرض سے سرانان آئے تھے جہاں انہیں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا معلومات کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بلوچستان میں امن و امان کو نقصان پہنچا کر معاشی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 تجارتی سرگرمیوں، ٹرانسپورٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر حملوں کو بلوچستان کے عوام کو روزگار اور معاشی مواقع سے محروم کرنے کی کوشش قرار دیا گیا ہے معلومات کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد اس سے قبل بھی شہریوں کو نشانہ بنا کر علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بلوچ عوام کے حقوق کے نام نہاد علمبردار دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر بلوچستان کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔