ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید میلاد النبی ﷺ: موبائل سروس بند نہیں ہوگی : ہوم سیکرٹری پنجاب

عید میلاد النبی ﷺ: موبائل سروس بند نہیں ہوگی : ہوم سیکرٹری پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ہوم سیکرٹری پنجاب  نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر موبائل سروس بند نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

 ہوم سیکرٹری پنجاب نے کہا کل عید میلاد النبی کے موقع پر لاہور شہر میں موبائل سروس بند نہیں ہوگی۔عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر لاہور شہر میں موبائل فون سروس معطل نہیں کی جائے گی اور تمام علاقوں میں معمول کے مطابق بحال رہے گی۔
ہوم سیکرٹری پنجاب  کے مطابق شہر کے کسی بھی حصے میں موبائل یا انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
میلاد کے جلوسوں اور محافل کی سکیورٹی کے لیے لاہور میں ہزاروں پولیس افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں تاکہ امن و امان برقرار رہے۔