ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور

حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومت اور پیپلز پارٹی میں مذاکرات کا ایک اور دور شروع ہوگیا ۔

 پیپلز پارٹی وفد میں راجہ پرویز اشرف،فاروق نائیک ،شیری رحمن اور مرتضی وہاب شامل  ہیں جبکہ حکومتی وفد کی سربراہی مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ کررہے ہیں، طارق فضل چوہدری بھی شامل  ہیں ۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے  سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے مطلوبہ فنڈز منظور نہ کرنے پر احتجاج  کیا ۔ قانون سازی میں اعتماد میں نہ لینے پر بھی تحفظات کا اظہار  کیا ۔  

حکومت نے  کورم کے مسئلہ میں حکومت کا ساتھ  نہ  دینے پر پیپلز پارٹی سے شکوہ ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی کا فریقین پر افہام و تفہیم سے مسائل حل کرنے پر زور دیا ۔